Press Release DYS02U – پشاور میں اپنی نو عیت کا پہلا ڈیجیٹل یوتھ سمٹ

pr-icon

[pukhto]پشاور میں اپنی نو عیت کا پہلا ڈیجیٹل یوتھ سمٹ – پشاور پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اپنی نوعیت کی ٹیکنالوجی کا نفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے۔ یہ پروگرام خیبر پختو نخوا آٹی بو رڈ، پشاور 2.0 اور ورلڈبینک کے مشتر کہ اشتراک کا نتیجہ ہے۔ یہ دو روزہ پروگرام 21 مئی کو شروع ہو گا اور 22 مئی کی شام کو اختتام پزیر ہو گا۔

دو حصوں پر مشتمل اس پروگرام میں ایک ایکسپو اور ایک کا نفر نس ہو گی۔ پروگرام میں تین اہم موضو عات زیر بحث ہو نگے جن میں فری لانسنگ (Freelancing)، اختراع (Innovation) اورسٹارٹ اپس( Startups) شامل ہیں۔ ان موضوعات کا ایک اہم مقصد خیبر پختو نخوا کے نوجوانوں کو آن لائن کا روبار،اسکے ذریعے پیسے کمانا اور ان میں نئی تکنیکی سوچ کے فروغ کو اوجاگر کرنا ہے۔

اس پروگرام میں ایک خصوصی سیشن بچوں کے لئے بھی رکھا گیا ہے جن میں انہیں کمپیوٹر پروگرامنگ کے بارے میں معلومات اور ٹرینگز فراہم کی جائیں گی۔ ایکسپو میں ہر عام و خاص شرکت کر سکتا ہے، جبکہ کانفرس میں داخلہ رجسٹر یشن سے مشروط ہے۔ دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ آجکل ڈیجیٹل معیشت کا دور ہے۔ فیس بک کی طرف Whatsapp جو کہ محض ایک فری موبائل ا یپلیکیشن ہے، کے حصول کے لئے 19ارب ڈالر سے لے کر گوگل کی طرف سے NEST کیمپنی کی 3.2بلین ڈالر تک کی خریداری تک، دنیا کے ممالک ٹیکنا لوجی کی اس دوڑ میں ترقی کر رہے ہیں۔

پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کو ٹیکنا لوجی کی دوڑ میں آگے لے کر جائیں۔

ما ضی میں پشاور میں اس طرح کے پروگراموں کی بہت کمی دیکھی گئی ہے اور یہ امید کی جاتی ہے کہ اس ڈیجیٹل سمٹ اور کا نفرس کی وجہ سے اس کمی کو کسی حد تک پورا کر لیا جائے گا۔
[/pukhto]

#Ends#
Attachements
first-slide Logo-Transparent banner
Share: Pinterest

One Coment, RSS

  • admin

    May 23, 2014 @ 10:55 am Reply

    I really appreciate the steps taken by digital youth forum. its a very positive and mind changing ideas in order to bring awareness and prosperity in new generation of pakistan. i am not an IT expert but i can wish you all good luck and best wishes in taking the steps for a great cause. i am with you youngsters go ahead.

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Name *
  • Website